Thursday, December 20, 2012

Android Toilet اینڈرایئڈ بیت الخلا۔۔۔۔

آجکل Android کا زمانہ ہے۔ بوتل کا ڈھکن کھولنا ہو، یا بییچاری بلی کو تھپڑ مارنے ہوں، یا پھر غصیلے پرندوں کا قلع قمع کرنا ہو، سب کام بیٹھے بیٹھائے Android کے ذریعے با آسانی سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے زیادہ تر  لوگ وہ ہیں جو کہ ایک  2،300 ڈالر سے زائدمالیت کے android ٹوائلٹ  سے ابھی تک محروم ہیں اور ستم ظریفی یہ کہ اس سے بھی زیادہ کی تعداد میں وہ لوگ ہیں جنکو اس ٹائلٹ کی ابھی خبر تک نہیں۔۔۔ !!!!

 سب سے پہلے آتے ہیں اسکی سپیسیفیکیشنز (Specifications) کی جانب۔ یہ ٹائلٹ  ایک بلوٹوتھ کنیکشن کے ساتھ آتا ہےجو کہ اسکے اندر جڑا  (Embed)ہوتا ہے  اس بلو ٹوتھ کو انٹرفیس کیا گیا ہے آجکل کے مشہور ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم   یعنی اینڈرائید (Android )  آپریٹننگ سسٹم کیساتھ۔ اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا پاور فل ٹائلٹ ہوگا جسکو دنیا کے مشہور ترین موبائل آپریٹننگ سسٹم کے ساتھ جوڑدیا گیا ہے۔


 آئیے ذرہ نظر دوڑاتے ہیں کہ عام تور پر  جب لوگ  رفع حاجت کے لئے  ٹائلٹ کا رخ کرتے ہیں تو  انہیں  کون کون سی  پریشانیوں یا یوں کہ لیں کہ جھنجھٹ کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

نمبر ایک۔ ہمیں (کبھی کبھار)  اپنے ہاتھوں سے  ٹائلٹ لِڈز اٹھانی پڑجاتی ہیں. جس کے لئےہمیں تھوڑی سی حرکت درکار ہوتی ہےا ور  ہلکی سی طاقت کا استعمال کرنے پر لِڈ کھل جاتی ہے۔ جو کہ بڑا جان جوکھوں کا کام ہے۔(اوپر والی تہ(لِڈ)  میں عام طور پر کوئی سوراخ نہیں ہوتا جبکہ نیچے والی میں ہوتا ہے)

نمبر 2۔  ہمیں اپنے نازک ہاتھوں سے ٹوائلٹ فلش کرنا پڑتا  ہےجس سے جراثیم لگنے کا خطرہ ہوتا ہے. عام طور پر اس میں ایک چھوٹے سے لیو ر کو نیچے کی طرف دبانا مقصود ہوتا ہے۔ طاقت کے نشے میں چور انسان اسکو نیچے دبا کر اپنے کیے کرائے پر پانی پھردیتا ہے اور سینا تان کر باہر نکل آتا ہے۔ گویا معلوم ہوا کہ جراثیم کیساتھ ساتھ غرور بھی اپنے ساتھ لیے باہر نکل آتا ہے

نمبر 3۔  ٹائلت کیصفائی۔۔۔۔۔  !

آپ لوگ یہ سوچ رہے ہونگے کہ آپ یہ سب پڑھ کیوں رہے ہیں ۔ تو دوستو۔۔۔LIXIL نامی جاپانی کمپنی نے یہ دعوا کیا ہے کہ وہ آپ سب کو ان پریشانیوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دے گی۔ اس کمپنی نےاینڈرائیڈ  کی مدد سے  ٹائلٹ کی ایک نئی رینج متعارف کروائی ہے۔ جو کہ تین مختلف ماڈلز میں فروری2013 کے اوائل میں دستیاب ہونگے۔ جنکی قیمت 199500 جاپانی ین بتائی جاتی ہے۔

from left: three models of SATIS , G · S · E type  

خوش قسمت کہیں ،خوش نصیب کہیں یا  رشک کریں ان لوگوں پر جو لوگ اس کو خریدیں گے۔ کیونکہ اس ٹائلٹ کے خریدنے والے کو ملے گا ایک انڈرائیڈ اپلیکیشن جسکا نام ہے "مائی سیٹس"(My Satis) جس سے یوزر اپنے ٹائلٹ کیساتھ با آسانی انٹریکٹ(interact) کر سکتا ہے وہ بھی بلکل مفت۔صرف یہی نہیں اس ایپلیکیشن کے استعمال سے آپ با آسانی اپنے ٹائلٹ کی لِڈ کو کھول اور بند کر سکتے ہیں۔ وہ ٹائلٹ جس سے آپ کو جراثیم لگنے کا خدشہ تھاXIL  LI نے دیا اسکا پلک جھپکتا حل۔ اسکے ساتھ ساتھ صرف ایک بٹن کی دوری پر اپنے ٹائلٹ کو  FLUSH بھی کر سکتے ہیں۔ اسکی خاص پانی کی سٹریم جسے" جیٹ سٹریم " (JET STREAM) کہا جاتا ہے، آپ کے کیئے کرائے پر پھیر دے ایسا پانی کہ جس سے ایک ہی باری میں مکمل صفائی۔  یوں تیزاب کا خرچہ بھی نہ ہونے کے برابر ۔

جیٹ سٹریم (سرخ گول دائرے میں)


سٹیند بائی موڈ پر جبکہ آپ اس بیت الخلا کا استعمال نہیں کر رہے ہونگے تو اس دوران "سیٹس "(Satis) ایپلیکیشن کے ذریعے  آپ کو یہ جانکاری مل سکتی ہے کہ کتنی کثرت سے آپ نے بیت الخلا کا استعمال کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ "جیٹ سٹریم" کی مد میں استعمال شدہ پانی کو بھی ماپا جاسکتا ہے۔یہ ایپلیکیشن ایک ڈائری کی طرح کام کرتا ہے اور ٹائلٹ کے استعمال کرنے پر اعدادو شمار کو اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے۔اسطرح آپ اپنے پانی کے بل کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک خاص سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہے، اس لئے جوں ہی  آپ اس ٹائلٹ کی رینج کے اندر قدم رکھتے ہیں، اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ خود کار  (Automatic) طریقے سے بلوٹوتھ کے ذریعے نا صرف آنے والے یوزر کو "Detect" کرلیتا ہے بلکہ اس یوزر کی پروفائل کے مطابق کچھ "ترتیبات"(Settings)بھی کردیتا ہے مثال کے طور پر لِڈ کی سیٹنگز وغیرہ وغیرہ۔۔(جو آپ نے پہلے سے سیٹ کی ہوتی ہیں)تا کہ آپ کا ہر پل گزرے آپ کی پسند کے مطابق۔

  
 "لیکن  ڈووڈ   وَٹ اباؤٹ میوزک۔۔۔۔؟"  تو جی ہاں ٹائلٹ کے اند ر  "Built In"سپیکر بھی موجود ہیں۔ اور تو اور مختلف قسم کے سینسرز کی مدد سے یہ ایپلیکیشن اور ٹائلٹ آپ کی پوزیشن کو ڈیٹیکٹ(Detect) کرسکتے ہیں کہ آپ اس وقت کھڑے ہیں یہ اپنی سیٹ پر براجمان گئے ہیں۔تازہ تریں اطلاعات کے مطابق کمپنی جلد ہی آئی فون کی ایپلیکیشن بھی متعارف کروانے کے بارے غوروفکر کررہی ہے۔


قصہ مختصر یہ کہ اکیسویں صدی کی بڑی ایجادات میں جہاں 3 ڈی ٹیلی ویژن، موبائل فون اور آئی فون کی بھرمار ہورہی ہے وہاں انسان کی راحت کا ساماں پیدا کرنے کا بیڑا اس جاپانی کمپنی اٹھایا ہے ۔ یقیناَؔ 2013 میں اس طرح کی مزید اجادات دیکھنے کو ملیں گی۔


کمپنی پروفائل جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ جہاں سے آپ مزید ڈیزائین بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مگر رکیے، اس ویب سائت کو گوگل کروم میں کھولیے گا، کیونکہ ہم میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں جاپانی زبان نہیں آتی اور اس سے بھی زیادہ وہ لوگ ہیں جنہیں گوگل کروم کی ٹرانسلیشن فیچر کا علم نہیں۔ 


اور جو لوگ اسکی وڈیو دیکھنا چاہتے ہیں شوق سے دیکھیے۔۔۔!




اب اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں فیس بک کے زریعے

No comments:

Post a Comment

Pageviews